ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آئی آر سی ٹی سی کے ہوٹل اسکیم: سی بی آئی نے دوبارہ لولا پرساد یادو اور راوی کو سمان کو بھیجا

آئی آر سی ٹی سی کے ہوٹل اسکیم: سی بی آئی نے دوبارہ لولا پرساد یادو اور راوی کو سمان کو بھیجا

Tue, 26 Sep 2017 21:33:22    S.O. News Service

 

نئی دہلی / پٹنہ، 26 ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) آئی آرسی ٹی سی ہوٹل گھوٹالہ معاملے میں سی بی آئی نے لالویادواوران کے بیٹے تیجسوی یادو کونیاسمن جاری کر دیاہے۔یہ معلومات سی بی آئی کے ترجمان کی طرف سے دی گئی ہے۔ غورطلب ہے کہ اس سے پہلے لالو پرساد کے وکیل نے ایک خط کے ذریعے سی بی آئی کو بتایا کہ ان کے موکل کی انکوائری کے سلسلے میں سی بی آئی کے سامنے پیش نہیں ہوپائیں گے۔ اس سلسلے میں سمن کو22 ستمبرکوجاری کیاگیاتھا۔ سی بی آئی کے ایک افسرنے بتایاکہ لالویادو کی جانب سے ان کے وکیل نے ہمیں خط بھیجا ہے اور آئی آرسی ٹی سی معاملہ میں تفتیش کاروں کے سامنے پیش ہونے کے لیے دوہفتے کاوقت مانگاہے۔سی بی آئی نے 22 ستمبر کو لالو پرساد اور ان کے چھوٹے بیٹے تیجسوی یادوکوسمن بھیج کر25 اور 26 ستمبر کو پیش ہونے کوکہاتھا۔اس سے پہلے سی بی آئی نے لالو اور ان کے بیٹے اور بہار کے سابق نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادوکوسات ستمبر کو سمن بھیج کر جنوبی دہلی کے لودھی روڈ علاقے میں واقع ہیڈ کوارٹر میں 11 اور 12 ستمبر کو پوچھ گچھ کے لیے بلایاتھا۔سی بی آئی نے لالویادو کے 2004 سے 2009 کے درمیان ریلوے کے وزیر رہتے ہوئے مبینہ بے قاعدگیوں کے لیے5 جولائی کولالو، ان کی بیوی رابڑی دیوی اورتیجسوی یادوکے خلاف بدعنوانی کامقدمہ درج کیاتھا۔ یہ ایک ماہ میں دوسری بارہوا ہے جب وہ سی بی آئی کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔


Share: